سی پیک کو مضبوط بنانے کے لئے نیشنل سیکورٹی ڈائلاگ موثر ثابت ہوگا، سعد رسول۔
.
قانون دان اور تجزیہ کار سعد رسول نےنیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقدہ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائلاگ پر لکھا ہے کہ اس ڈائلاگ کا مقصد پاکستان کے “جامع سٹریٹیجک فریم ورک پر مبنی نئی اسٹریٹجک راہیں” ہموار کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مکالمہ عوامی دانشوروں اور پالیسی سازوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوگا۔ وہ لکھتے ہیں کہ یہ کوئی متعصبانہ تقریب نہیں تھی جس میں متعصبانہ ماہرین اور سربراہان مملکت موجود ہوں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس فورم نےقومی سلامتی کے روایتی تصورات سے ہٹ کر روشن افکار کی ترجمانی کی اور اس میں اقتصادی سرگرمی میں شامل سیکیورٹی کے وسیع تر مباحث پر توجہ دی گئی۔ اس فورم نے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے مرکز کے طور پر اور وسطی اور مغربی ایشیاء کے گیٹ وے کی حیثیت سے اور مشرقی و مغربی راستوں سے گزرنے والی توانائی اور تجارتی راہداری کے طور پر سی پیک کے شمالی – جنوب روٹ پر پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی مغرب تک توسیع میں افغانستان – پاکستان ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کو بھی تقویت دینا شامل ہے۔