سی پیک کو مقامی لوگوں کی شمولیت سے ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے،شیر علی ارباب،چیئرمین،سینیٹ کمیٹی برائے سی پیک
.
کوئٹہ میں فریڈرک ایبرٹ سٹفٹنگ کے ایک سیمینار میں مقررین نے بلوچستان اور گوادر کے عوام کو صوبے میں گوادر پورٹ اور سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی کامیابی کے لیے اعتماد میں لینے پر زور دیا۔ سیمینار میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین ارباب شیر علی ارباب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام کو شامل کیے بغیر سی پیک سے متعلق میگا پراجیکٹس آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…