Home Latest News Urdu سی پیک کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لیے ناقص نظام پر جامع جائزہ اور نظر ثانی کی اشدضرورت ہے،مشاہد حسین سید
Latest News Urdu - April 30, 2022

سی پیک کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لیے ناقص نظام پر جامع جائزہ اور نظر ثانی کی اشدضرورت ہے،مشاہد حسین سید

.

سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے کراچی میں چینی اساتذہ کے خلاف دہشت گردی کے حملے کے بعد یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ قائم مقام سفیر میڈم پینگ چنکسو اور ان کے سینئر ساتھیوں نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ان کے وفد نے نہایت دکھ کے ساتھ سفارت خانے کا رخ کیا ہے کیونکہ ایک سال میں پاکستان میں چینی باشندوں پر یہ تیسرا دہشت گرد حملہ تھا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ چینی انسٹرکٹرز کو نشانہ بنایا گیا جو شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے اہم شراکت دار اور مضبوط اتحادی ہے اور ہمارے درمیان ایک ایسی دوستی قائم ہے جسے دونوں سطح پر عوامی حمایت حاصل ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے سیکیورٹی کے ناقص نظام پر تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردی کے ایسے جرائم کی تکرار سے بچنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ سی پیک کوآگے بڑھانے کے لئے نظام ایک جامع جائزہ لینے اور اس طرح کے ناقص ڈھانچے پر دوبارہ ازسر نو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے ہمراہ پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید بھی موجود تھے انہوں نے بھی ناخوشگوار واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments Off on سی پیک کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لیے ناقص نظام پر جامع جائزہ اور نظر ثانی کی اشدضرورت ہے،مشاہد حسین سید

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…