سی پیک کی بدولت بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کے ایک نئےدور کا آغاز ہوگا،صادق سنجرانی۔
.
رفیع گروپ کے زیر اہتمام”اسلام آباد آفس برائے گوادر ٹو دی کیپٹل” کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تعمیر وترقی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گوادر بندرگاہ دنیا کے بہترین اقتصادی مراکزمیں سے ایک ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بندرگاہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان نے گوادر کو دنیا میں ایک فعال بندرگاہ کے طور پر متعارف کرایا ہے اور گوادر کی جغرافیائی اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




