سی پیک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان۔
.
وزیر اعظم عمران خان نے ایک اجلاس کے دوران کہا ہےکہ سی پیک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں جاری ہیں اورحکومت منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان کو ایک اہم برآمدی ملک بنائیں گے۔ اس موقع پروزیر اعظم کو آگاہ کیاگیا کہ چینی شہریوں کے ویزا کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جارہا ہے۔ مزید برآں انہیں سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں ایکسپورٹ انڈسٹریز کے قیام کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تیار کردہ جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…