سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے، جو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔‘ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے پورے ملک میں ہوائی اڈوں پر چینی باشندوں کی آمد و رفت کی سہولت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیے جانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ ’پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔‘ اجلاس میں وزیراعظم کو پورے ملک میں چینی باشندوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






