سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے، چینی سفیر
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے اور کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، امید ہے وقت کیساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشتگردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، ترقی کی راہ میں مسائل ترقی کی رفتار تیز کرنے سے ختم کیے جا سکتے ہیں۔جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ تعاون میں مسائل پر باہمی تعاون کو مستحکم کرنے سے قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، اس کے باعث پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی شرح نمو 2.6 فیصد بڑھی ہے، افراطِ زر میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستان کی ترقی کی شرح اور اسٹریٹجک صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوا، سی پیک ہمیشہ کی طرح دونوں ممالک کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے ممالک کا دورہ کرتی رہتی ہیں، سی پیک دوسرے مرحلے کا اہم حصہ ترقی کی بنیاد کی مضبوطی اور رفتار میں تیزی لانا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






