سی پیک کی دسویں سالگرہ پر سٹیٹ بینک 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا
.
سی پیک کی دسویں سالگرہ پر سٹیٹ بینک 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق100 روپے کا یادگاری سکے کے کنارے ابھرے ہوئے ہیں۔ سکّے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے جس میں تانبہ 75 فیصد اور نکل 25 فیصد شامل ہے۔کّے کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر دائیں طرف پاکستانی پرچم کے طرز کا ہلال اور ستارہ ہےاوربائیں طرف چینی پرچم کی طرح کا پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …