سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ایک اہم سنگِ میل اور روشن مستقبل کا پیش خیمہ،مصطفیٰ حیدر سید
۔
پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھے گئے مضمون میں اس میگا پراجیکٹ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کی دسویں سالگرہ کے حوالے سےاسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے شرکت کی جس میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا مبارکبادی خط پڑھ کر پاکستان کے بنیادی مفادات کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی۔ 2013 میں اپنے آغاز کے بعد سے سی پیک نے نمایاں چینی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے جس میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 2030 تک مجموعی طور پر 62 بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے نے موٹر ویز کی تعمیر، ملازمتیں، پاکستانیوں کے لیے اسکالرشپ سمیت اہم پیش رفت کی ہے جبکہ طلباء کے لیے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ مزید برآں، سی پیک نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیا ہے۔اس مضمون میں پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور روابط کو بڑھانے سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز،مصطفیٰ حیدرسید کا خیال ہے کہ دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور پاکستان خود کو چینی صنعتوں جو دیگر ملکوں میں منتقلی کی خواہاں ہیں کے لیے ایک پرکشش مقام ثابت ہو سکتا ہے جس سے برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر انحصار کم ہو گا۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…