سی پیک کےاقتصادی فوائد کے حصول کے لئے منصوبوں کی جلد تکمیل ناگزیر ہے،حماد اظہر۔
.
سی پیک کے تحت اقتصادی اور صنعتی تعاون سے متعلق ایک اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات و پیداوار محمد حمد اظہر نے سی پیک کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ، سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ ، عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ ، وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈویژن اور وفاقی سیکریٹری نجکاری کمیشن نے شرکت کی۔ وزیر حماداظہر نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ ملک کو معاشی فوائد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے ، توانائی اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور خطے کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا ان سب سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…