سی پیک کےمشترکہ تعاون کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد۔
.
سی پیک کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی پر پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا دوسرا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد اور چین کے شعبہ بین الاقوامی تعاون کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ڈائی گینگ نے کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔ جے ڈبلیو جی اجلاس میں چین اور پاکستان سدا بہاراسٹریٹجک شراکت داری کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور سی پیک کی تعمیر کے لیے اس شعبے میں باہمی مدد کے سلسلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…