Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ نہایت اہمیت کا حامل۔
Latest News Urdu - January 11, 2021

سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ نہایت اہمیت کا حامل۔

.

گوادرپرو کی ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کو ہکلہ ڈی آئی خان (ایم-14) انٹرچینج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی اور سی پیک روٹ پر صنعتی سازوسامان کی نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ سڑک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جائے گی اور پھر سنگجانی انٹرچینج کے قریب سے گزرتے ہوئے مارگلہ روڈ کی طرف جانے کے لئے سی پیک کے مشرقی روٹ کے آس پاس اختتام پذیر ہوجائے گی۔ اس منصوبے کے آٹھ مختلف مقامات پر انٹر چینجز ہونگے جن میں ریڈیو پاکستان ، راوت ، چک بیلی ، اڈیالہ ، چکری ، ایم 2 موڑ ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سنگجانی شامل ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ نہایت اہمیت کا حامل۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔