سی پیک کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح پاک چین سدا بہار دوستی کا ایک روشن باب۔
.
وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 اکتوبر کو پہلے بڑے پیمانے کےٹرانزٹ منصوبے یعنی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا۔واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو ڈیرہ گوجر خان میں مرکزی افتتاحی تقریب کے علاوہ بیجنگ میں بھی ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن کے نمائندوں،سی آر نارینکو اور سینئر چینی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جس میں پہلے سی پیک کے تحت تکمیل شدہ بین الاقوامی منصوبے کے افتتاح کا مشاہدہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین گہری تفہیم کا مظہرہے اور اس سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل کو یقینی بنانے پر پاک فوج اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …