Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح پاک چین سدا بہار دوستی کا ایک روشن باب۔
Latest News Urdu - October 26, 2020

سی پیک کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح پاک چین سدا بہار دوستی کا ایک روشن باب۔

.

وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 اکتوبر کو پہلے بڑے پیمانے کےٹرانزٹ منصوبے یعنی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا۔واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو ڈیرہ گوجر خان میں مرکزی افتتاحی تقریب کے علاوہ بیجنگ میں بھی ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن کے نمائندوں،سی آر نارینکو اور سینئر چینی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جس میں پہلے سی پیک کے تحت تکمیل شدہ بین الاقوامی منصوبے کے افتتاح کا مشاہدہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین گہری تفہیم کا مظہرہے اور اس سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل کو یقینی بنانے پر پاک فوج اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح پاک چین سدا بہار دوستی کا ایک روشن باب۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…