سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور کےسی آر پراجیکٹس کا آغاز مارچ میں ہوگا۔
.
بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک کے دو بڑے منصوبوں مین لائن ون (ایم ایل ون) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کا آغاز مارچ میں شروع ہو جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں فریقین گزشتہ سال اکتوبر میں چینی دارالحکومت میں طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کریں گی۔ مزید برآں، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے جو چینی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے پہلے ہی نقل و حمل میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






