Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت ایم-8کی تعمیر سےبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔
Latest News Urdu - September 21, 2020

سی پیک کے تحت ایم-8کی تعمیر سےبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔

.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم-8 موٹروے کے تعمیراتی کام کے لئےطویل انتظار کے بعدٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں ایم-8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے بولی طلب کرنا شروع کردی ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔ مزید برآں یہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت ایم-8کی تعمیر سےبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …