Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی۔
Latest News Urdu - January 5, 2021

سی پیک کے تحت تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی۔

.

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم و اطلاعات کامران بنگش سے ملاقات میں انہیں سی پیک کے تحت تعلیمی اداروں کے مابین روابط پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تعلیم کے لئے مختص فنڈز تعلیمی انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لئےخصوصی پروگراموں کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی پیک کے سبب پیدا مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔