Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تکنیکی تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کی اہمیت پر زور۔
Latest News Urdu - November 12, 2021

سی پیک کے تحت تکنیکی تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کی اہمیت پر زور۔

.

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(کے پی بی اوآئی ٹی)اور تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے فنی تعلیم میں پاک چین تعاون کے میدان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ منعقدکی۔ اس اجلاس کی صدارت ہمایوں خان سیکرٹری کے پی انڈسٹریز نے کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیم کے نظام اور نالج اور ٹیکنالوجی کی چین سے پاکستان منتقلی کے شعبے میں باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسے سی پیک کے تحت ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ تانگ انٹرنیشنل کے سی ای او اور بانی لی جنسونگ نے اس بات پر زور دیا کہ تانگ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تکنیکی تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کی اہمیت پر زور۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…