سی پیک کے تحت تیز ترین صنعتی عمل غربت کے خاتمے کے لئے مددگار ثابت ہوگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور میں قائم مقام چینی قونصل جنرل پینگ ژینگو ، ملٹری اتاشی جیانگ کِنگشی ، اقتصادی و تجارتی کونسلر مسٹر ژا گاؤشیانگ ، وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، اے سی ایس (ہوم) ، سیکرٹری خزانہ اور سی ای او پی بی آئی ٹی بھی موجود تھے۔ . وزیراعلٰی نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں چین کے کردار کی تعریف کی۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو ایک سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ تیز رفتار صنعتی عمل سے پاکستان کو غربت کے خاتمے میں مدد مل سکے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …