Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
Opinion Editorials in Urdu - December 24, 2021

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

.

کالم نگار احسن منیر لکھتے ہیں کہ سی پیک کےپہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے۔ جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ احسن منیر مزیدلکھتے ہیں کہ خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات کی فراہمی صنعتی ترقی کو فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا جو مقامی صنعتوں کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ مقامی صنعت کو خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات اور چھوٹ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ سفارشات دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہےکہ سی پیک سے متعلق تمام سرگرمیوں کے لیے ایک ہی ادارے کو نمٹاناچاہیے اور اسے جوابدہ ہونا چاہیے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔