سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقے روزگار کےمواقع فراہم کریں گے،آر سی سی آئی۔
Enter Your Summary here.
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔ صدر آر سی سی آئی صبور ملک نے سی پیک کے تحت صنعتی کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی ترقی سے پاکستان کی جی ڈی پی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے حکومت سے سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں پر کام تیز کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ خصوصی اقتصادی علاقوں سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
Click To Comment