Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کلیدی کردار ادا کرے گا،چینی وزارتِ خارجہ۔
Latest News Urdu - September 17, 2020

سی پیک کے تحت دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کلیدی کردار ادا کرے گا،چینی وزارتِ خارجہ۔

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کرنے کی اہم پیش رفت کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ سی پیک کی وسعت کو فروغ دے گا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔ ایس ای زیڈ ایکٹ 2016ءکے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے تحت کاروباری ادارے خطے میں سازگار پالیسیوں کے حقدار ہوں گے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کلیدی کردار ادا کرے گا،چینی وزارتِ خارجہ۔

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…