سی پیک کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون صنعت کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔سی ای او،خیبر پختونخواہ بی او آئی ٹی۔
.
سی پیک کا دوسرا مرحلہ خوش اسلوبی سے دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں راشکئی سپیشل اکنامک زون کا باقائدہ افتتاح بھی ہوچکا ہے۔اس میں ایک ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا رقبہ چین کی سنچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کو تفویض کیا گیا ہے۔ سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور خیبرپختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او حسن داؤد بٹ کے مطابق سینچری سٹیل نے اب تک 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔خیبر پختونخواہ کی صنعتی پالیسی 2020-2023 کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون کو عوامی نجی شراکت داری اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے قائم کیا جارہا ہے۔اس خصوصی اقتصادی زون میں پہلی بار سرمایہ کاری کے لئےدرآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس سے چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …