Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون صنعت کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔سی ای او،خیبر پختونخواہ بی او آئی ٹی۔
Latest News Urdu - June 8, 2021

سی پیک کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون صنعت کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔سی ای او،خیبر پختونخواہ بی او آئی ٹی۔

.

سی پیک کا دوسرا مرحلہ خوش اسلوبی سے دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں راشکئی سپیشل اکنامک زون کا باقائدہ افتتاح بھی ہوچکا ہے۔اس میں ایک ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا رقبہ چین کی سنچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کو تفویض کیا گیا ہے۔ سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور خیبرپختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او حسن داؤد بٹ کے مطابق سینچری سٹیل نے اب تک 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔خیبر پختونخواہ کی صنعتی پالیسی 2020-2023 کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون کو عوامی نجی شراکت داری اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے قائم کیا جارہا ہے۔اس خصوصی اقتصادی زون میں پہلی بار سرمایہ کاری کے لئےدرآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس سے چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت راشکئی سپیشل اکنامک زون صنعت کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔سی ای او،خیبر پختونخواہ بی او آئی ٹی۔

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل …