سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون معاہدے پر رواں ماہ دستخط ہوں گے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویبنار کے دوران رشکئی سپشل اکنامک زون کے لئے ترقیاتی معاہدے پر اگست کے تیسرے ہفتے میں دستخط ہونے کی اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت مذکورہ منصوبے کے لئے کاروباری برادری کے جوش و خروش اور عزم کا بھی تذکرہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون کے لئے بولی بھی کچھ دن میں شروع ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونزخاطر خواہ طور پر سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے جو پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…