Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک چین تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
Latest News Urdu - November 29, 2021

سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک چین تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

.

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور سے ملاقات کی جس میں سی پیک کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس میٹنگ میں چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تعاون کے مختلف نئے شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک چین تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

Check Also

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے مزید روشن مستقبل کی تعمیر کا خواہاں ہے،چینی سفیر