Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 2030 تک 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی،رپورٹ
Latest News Urdu - January 5, 2023

سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 2030 تک 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی،رپورٹ

.

 

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے جاری کردہ قابل تجدید توانائی پر سالانہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت مالی سال 2015 اور مالی سال 2030 کے درمیان کل منصوبہ بند سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر ہے جس میں سے 27.4 ارب ڈالر کے حامل منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں توانائی کے شعبے (بجلی کی پیداوار، کوئلے مائننگ  اور ٹرانسمیشن لائنز)) شامل ہیں اور یہ 76فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ جبکہ اس میں تقریباً 11 گیگا واٹ کے پاور جنریشن پروجیکٹس (جیواشم ایندھن اور قابل تجدید ذرائع دونوں) شامل ہیں۔ اب تک تقریباً 5,520 میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں میں سے نصف سے زیادہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ہیں۔

 

Comments Off on سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 2030 تک 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی،رپورٹ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …