Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 50 ارب امریکی ڈالر سے بھی بڑھ جائے گی ، لاکھوں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔
Latest News Urdu - May 28, 2021

سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 50 ارب امریکی ڈالر سے بھی بڑھ جائے گی ، لاکھوں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔

.

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 50.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے پروجیکٹ پشاور سے کراچی تک (1,872 کلومیٹر) ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے اور 174,000 براہ راست ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ 5 کھرب روپے کی لاگت سے راوی سٹی پراجیکٹ میں لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی کیونکہ کم از کم 40 صنعتیں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ تین اہم خصوصی اقتصادی زونز جن میں راشکئی ، علامہ اقبال انڈسٹریل زون اور دھابیجی شامل ہیں ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت سرمایہ کاری 50 ارب امریکی ڈالر سے بھی بڑھ جائے گی ، لاکھوں ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔

Check Also

وزیر اعظم شہاز شریف کا ایس سی او پلیٹ فارم سے مربوط، خوشحال خطے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنےپر زور۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ مربوط اور خوشحال …