سی پیک کے تحت شاہراہِ قراقرم فیز ٹو نے سفر کے دورانیہ میں کمی کے ذریعے سےتاجروں اور مسافروں کو سہولت فراہم کی ہے۔
.
سی پیک کے بنیادی انفراسٹریکچر کے منصوبوں ، خاص طور پر قراقرم ہائی وے فیز ٹونے بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار اور تاجروں کو تجارت بڑھانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کے کھلنے کے بعد ، ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد اب ملک کے شمالی گلگت بلتستان کے علاقے سے مشرقی پنجاب صوبے میں کارگو کو کامیابی سے منتقل کررہی ہے۔ یہ شاہراہ چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی بنا رہی ہے۔ اس موٹروے نے مسافروں اور تاجروں کو سفر کا دورانیہ کم کرنے کے ذریعے سےسہولت فراہم کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جب سے یہ شاہراہ فعال ہوئی ہے تقریباً 6000 گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر اس راستے سے سفر کرتی ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …