سی پیک کے تحت علاقائی تعاون کو مستحکم کیا جائے گا۔
.
وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاہد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ مختلف ممالک کے مابین باہمی تعاون سے معاشی نمو کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو یقین ہے کہ چین اور مغربی ممالک کے درمیان تعاون بین الاقوامی امن ، استحکام اور ترقی کے لئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان مغربی ممالک کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم اور حوصلہ افزائی کرتا ہے نیز وہ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں بھی شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہ تمام ایسے فیصلے کرے گا جو اس کے اہم قومی مفادات کو فروغ دیتے ہیں۔ مزید برآں زاہد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کووڈ- 19 کے سبب درپیش چیلنجز کے باوجود سی پیک منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور چین اور پاکستان دونوں سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف چین اور پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے خطے کی معاشی استعداد بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا ہےکہ پاکستان دو بڑی معیشتوں کے مابین بڑھتی ہوئی عداوت کے باوجود چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔