Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت پاکستانی خواتین کے لئے آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں،وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری۔
Latest News Urdu - May 26, 2021

سی پیک کے تحت پاکستانی خواتین کے لئے آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں،وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری۔

.

وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی نوعیت کی پہلی اعلٰی سطحی خواتین فورم میں اپنے کلیدی ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان میں خواتین کے لئےسی پیک کے تحت آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارت خانہ بیجنگ نے آل چائینہ ویمن فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) ، آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اے پی ڈبلیو اے) ینان صوبائی خواتین کی فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا۔انہوں نے چینی خواتین تنظیموں کو بھی اپنا تجربات کا تبادلہ کرنے کی دعوت دی تاکہ پاکستان ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے دونوں ممالک کی خواتین تنظیموں کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ پینلسٹ نے وبائی مرض کے بعد بحالی میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم کی تشکیل پر اتفاق کیا۔ اس تقریب میں وزراء ، دو خواتین ایسوسی ایشنز کی صدور ، اعلٰی عہدیداران ، کاروباری خواتین اور دونوں ممالک کے طلباء نے شرکت کی۔

Comments Off on سی پیک کے تحت پاکستانی خواتین کے لئے آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں،وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…