سی پیک کے تحت پاکستان اور چین ایم ایل ون اور خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار کو تیز کریں گے۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے،صدر شی جن پنگ اور اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی دور اندیش قیادت میں شروع کیا گیا یہ یادگار منصوبہ خطے کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس نے رابطے کو فروغ دیا ہے، تجارت میں اضافہ کیا ہے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نئی راہیں بھی کھولی ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی 12ویں (خصوصی) مشترکہ تعاون کمیٹی جے سی سی کا اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال اور وائس چیئرمین، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)، چائنا کانگ لیانگ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام اور نمائندے بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر وزیر احسن اقبال نے جے سی سی کی محنت پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور شہریوں کےلئے مستقل پالیسیاں اور سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…