Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت پاکستان اور چین ایم ایل ون اور خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار کو تیز کریں گے۔
Latest News Urdu - July 12, 2023

سی پیک کے تحت پاکستان اور چین ایم ایل ون اور خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار کو تیز کریں گے۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے،صدر شی جن پنگ اور اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی دور اندیش قیادت میں شروع کیا گیا یہ یادگار منصوبہ خطے کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس نے رابطے کو فروغ دیا ہے، تجارت میں اضافہ کیا ہے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نئی راہیں بھی کھولی ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی 12ویں (خصوصی) مشترکہ تعاون کمیٹی جے سی سی کا اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال اور وائس چیئرمین، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)، چائنا کانگ لیانگ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام اور نمائندے بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر وزیر احسن اقبال نے جے سی سی کی محنت پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور شہریوں کےلئے مستقل پالیسیاں اور سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت پاکستان اور چین ایم ایل ون اور خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار کو تیز کریں گے۔

Check Also

چینی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی سرکاری اور پرائیویٹ انٹرپرائزز پر زور …