سی پیک کے تحت پاکستان کی ترقی کا سفر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ زیہونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ سی پیک کے تحت صنعتی، زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں فریقین سی پیک کے تحت نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اب گوادر پورٹ پوری صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تحت توانائی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے بجلی کی قلت دور ہوئی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ان حفاظتی اقدامات کا ذکر کیا جو حکومت پاکستان نے غیر ملکی اداروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات نے مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…