Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت پہلے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا گوادر میں افتتاح۔
Latest News Urdu - October 2, 2021

سی پیک کے تحت پہلے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا گوادر میں افتتاح۔

.

سی پیک کے تحت پہلےپاکستان چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کاگوادر میں افتتاح کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ 10 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور یہ پاک چین دوستی کے 70 سالہ سفر کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسٹیٹیوٹ کے پاس جدید ترین مشینری موجود ہے اور یہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور مہارت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ جبکہ نوجوانوں کے لیے رہائش اور وظائف بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان اور چین دونوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

Comments Off on سی پیک کے تحت پہلے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا گوادر میں افتتاح۔

Check Also

مائیکرو سرٹس اور پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے درمیان چینی زبان سے متعلق ایچ ایس کے مشترکہ کور سز اور سرٹیفیکٹس کے اجراء کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔