سی پیک کے تحت کثیرسرمایہ کاری ہوئی اور پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
سی پیک کے تحت چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے 25.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 70 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گزشتہ چھ سالوں سے چین پاکستان کا ٹاپ ٹریڈنگ پارٹنر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک کے منصوبوں بشمول گوادر بندرگاہ ، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر ، زراعت ، صنعت اور ٹیکنالوجی کو پاکستان نے بہت سراہا ہے کیونکہ وہ معاشی اور سماجی ترقی کو ایک اعلیٰ سطح پر پہنچا رہے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …