Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا کام شروع
Latest News Urdu - February 8, 2023

سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا کام شروع

.

 

چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )کے تحت تھر کول بلاک-ون کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا ہے،1320 میگا واٹ کا منصوبہ لاگت میں کمی اور پاکستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے شِنہوا کو بتایا کہ 1ہزار320میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریبا 9 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کرے گا،جس سے ملک میں تقریبا 40 لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا کام شروع

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔