سی پیک کے تحت گوادر میں پاک-چائینہ فرینڈشپ ہسپتال کی تعمیر پر 100ملین ڈالر خرچ ہونگے۔۔۔
وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز علی حیدر زیدی نے چائینہ اووسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین ژانگ باؤ زونگ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔انہوں نے گوادر میں چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کو آگاہ کیا۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور گوادر کے عوام کو صحت عامہ سے متعلق جدیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے 100ملین ڈالر کی لاگت سے پاک-چائینہ فرینڈشپ ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ ہسپتال68ایکڑ کے رقبے پر محیط ہوگا اور اس میں چھ بلاکس ہونگے۔اس ہسپتال کے رہائشی تعمیرات 20فیصد کے قریب مکمل ہو چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 300میگاواٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ پانی کی نمکینی ختم کرنے کے واٹر پانٹ بھی لگایا جا رہا ہے جو روزانہ 500000گیلن پانی انسانی ضرورت کے لئے قابلِ استعمال بنائے گا۔اس موقع پر سی او پی ایچ سی کے چئیر مین ژانگ باؤ زونگ کا کہنا تھا کہ چین نے سنگاپورین کمپنی کے توسط سے اس پراجیکٹ کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدام اٹھایا کیونکہ ماضی میں یہ سست روی کا شکار رہا۔انہوں نے تمام امور میں حکومتِ پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے گوادر کو ترقی و خوشحالی کے سفر گامزن کرنے کے لئے اربوں ڈالروں کے مختلف پراجیکٹس کے آغاز کرنے اور مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ذریعے سے اسے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …