سی پیک کے تیسرے مرحلے میں داخل ہونے سے صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا،شیر علی ارباب۔
.
پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب نے کہا کہ سی پیک اب اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جو اب تیز رفتار صنعتی اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا جو دونوں ممالک کے لیے باہمی فوائد کا حامل ثابت ہوگا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک نے کس طرح ملک کی موثرصنعتی اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ سی پیک کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…