سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک چائنا میڈیا فورم کے قیام کی اشد ضروت، ڈاکٹر محمود الحسن
.
ماہر تعلیم اور تجزیہ کار ڈاکٹر محمود الحسن خان لکھتے ہیں کہ آئرن برادرز چین اور پاکستان اس سال سفارتی تعلقات کے 72 سال منا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جغرافیائی سیاست کا مںظر نامہ خطے میں طاقت کی سیاست پر گامزن ہے جس سے خطے میں رابطہ کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقعوں میں خلل پڑتا ہے۔سی پیک کی مخالفت کرنے والے مغربی لابیوں کے گمراہ کن، جھوٹے اور فرضی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک حقیقی پاک چائنہ میڈیا فورم کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ مین لائن-1 (ایم ایل-1) اور ہائی وے تکنیکی تعاون کو مضبوط اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کیا جائے