سی پیک کے دوسرے مرحلے میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے، لی بیجان۔
.
قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل (سی جی) لی بیجیان نے کہا ہےکہ چینی کمپنیوں نے سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کو 100,000 سے زائد ملازمتیں فراہم کیں اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بھی لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک بجلی کی پیداوار، سرمایہ کاری لانے، روزگار پیدا کرنے اور پاکستانی معیشت کی بحالی میں حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آبادی توانائی، انفراسٹرکچر اور سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے بہرہ مند ہو رہی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…