سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کے ایک نئےدور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم عمران خان
.
دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو مضبوطی سےجوڑا ہے اور یہ صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ بی آر آئی پہل کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ رابطہ کاری پر مبنی تھا۔ جبکہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس میں خصوصی اقتصادی زونز، زراعت جو پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دوران اولمپکس کا انعقاد سب سے مشکل کام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی عظیم ترین کامیابیوں کو سراہا جس نے گزشتہ 30 سے 40 سالوں میں 700 ملین سے زائد افراد کو غربت سے نکالا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…