Home Latest News Urdu سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کے ایک نئےدور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم عمران خان
Latest News Urdu - February 8, 2022

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کے ایک نئےدور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم عمران خان

.

دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو مضبوطی سےجوڑا ہے اور یہ صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ بی آر آئی پہل کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ رابطہ کاری پر مبنی تھا۔ جبکہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس میں خصوصی اقتصادی زونز، زراعت جو پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دوران اولمپکس کا انعقاد سب سے مشکل کام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی عظیم ترین کامیابیوں کو سراہا جس نے گزشتہ 30 سے ​​40 سالوں میں 700 ملین سے زائد افراد کو غربت سے نکالا ہے۔

Comments Off on سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کے ایک نئےدور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم عمران خان

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …