سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ایک تجارتی انقلاب آئے گا۔
.
چیئرمین چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی نے دوسرے مرحلے کے لئے راہ ہموار کی اور اب دیگر تمام میں تین خصوصی اقتصادی زون ترجیحی بنیادوں پر قائم کیے جارہے ہیں جن میں راشکئی ، دھابیجی اورعلامہ اقبال صنعتی سٹی شامل ہیں۔ یہ زون چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مظہر ہونگے جو ملک میں تجارتی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔ ایس ایم نوید نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاک چین معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …