Home Latest News Urdu سی پیک کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز ہوگا،علاقائی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا: چینی قونصل جنرل
Latest News Urdu - May 21, 2024

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز ہوگا،علاقائی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا: چینی قونصل جنرل

.

چینی قونصل جنرل ژا شیریں نے کہا ہے کہ جلد چین پاکستان راہداری منصوبے کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگا جو خطے کی عوام کیلئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمونیکیشن سٹڈیزکے زیر اہتمام پاکستان اور چین کے 73 سالہ سفارتی تعلقات پرحمید نظامی ہال میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر آف ساوتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز ڈاکٹر محمودالحسن،پروفیسر ڈاکٹر میاں حنان،پروفیسرڈاکٹر لبنی ظہیر، فیکلٹی ممبران اورطلبا طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ژا شیریں نے کہا کہ چین پاکستان کے دفاع و نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر بھرپور تعاون جاری رکھے گا اور انشا اللہ جلد پاکستان سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال،چینی حکام اور انویسٹرز کے درمیان سی پیک کے دوسرے فیز کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے آغاز میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف چین کا اہم ترین دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائننگ،آئی ٹی،انرجی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے1951میں چین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا جو تاریخ کا حصہ ہے اور چینی قوم اس بات کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔انہوں نے کہا کہ 73 برس میں نہ صرف پاکستانی حکمران بلکہ عوام کے درمیان بھی اعتبار کا رشتہ قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قونصل جنرل لاہور تعلیمی،معاشی،ثقافتی تعلقات کے فروغ میں حکومت پنجاب سے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تاریخی موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار کر رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان نسل در نسل گہری دوستی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر درپیش مسائل کے حل میں بھی چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی تربیت و آگہی کے لئے ایسی تقاریب کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا۔ کاشف انور نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر سطح پر ترقی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے

Comments Off on سی پیک کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز ہوگا،علاقائی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا: چینی قونصل جنرل

Check Also

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں آئی ڈی سی پی سی کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سی پیک پر پاکستان اور چین کے درمیان مکمل سیاسی اتفاق رائے پر …