سی پیک کے سبب پاکستان مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرے گا،خالد منصور۔
.
پہلی پیٹرو کیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا ہےکہ چینی کمپنیاں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام اور گوادر میں دو ریفائنریوں کی منتقلی کے لیے 20 سے 30ارب ڈالر تک کی بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگلے چند سالوں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بن کر بن ابھرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک صرف چین کے لیے ہی ثمرات کا حامل نہیں ہوگابلکہ انہوں نے غیر ملکی سفیروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں پوری دنیا کے لیے موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…