Home Latest News Urdu سی پیک کے سبب پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،گورنر کے پی
Latest News Urdu - May 22, 2024

سی پیک کے سبب پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،گورنر کے پی

.

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔ یہ محض الفاظ نہیں درحقیقت ہر پاکستانی کے جذبات اور احساسات ہیں جس کی بنیادی وجہ 7 دہائیوں پر مبنی وہ باہمی تعلق ہے جس نے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کیا اور پھر یہ دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا۔ پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو میں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ برادر ہمسایہ ملک چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان بھی کبھی پیچھے نہیں رہا۔ آج اگرچہ ہم مشکل معاشی صورت حال سے دوچار ہیں لیکن چین نے سی پیک کے طور جو معاشی منصوبہ شروع کیا ہے یقینی طور پر اس سے پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشے گا۔

Comments Off on سی پیک کے سبب پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،گورنر کے پی

Check Also

مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…