Home Latest News Urdu سی پیک نے پاک چین تعلقات کوایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے،ماہرین
Latest News Urdu - April 9, 2022

سی پیک نے پاک چین تعلقات کوایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے،ماہرین

.

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام چائنا انسٹیٹیوٹ آف کنٹمپرری انٹرنیشنل ریلیشنز (سی آئی سی آئی آر) کے اشتراک سے منعقدہ ورچوئل گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی سی آئی آر کے نائب صدر ڈاکٹر فو ژیاؤکیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے آغاز نے پاک چین تعلقات کوتاریخی اعتبار سے ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے۔ انہوں نے بلاک سیاست کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور کہا پاک چین تعلقات کا مستقبل ان تبدیلیوں سے قطع نظر روشن ہے۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سیکورٹی اسٹڈیز سی آئی سی آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یان شوئی، انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز سی آئی سی آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وانگ شیدا، آئی ایس ایس کے ڈاکٹر طلعت شبیراور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

Comments Off on سی پیک نے پاک چین تعلقات کوایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے،ماہرین

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…