سی پیک کے منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اسد عمر۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے راشکئی سپیشل اکنامک زون کے لئے تیار کردہ سازوسامان کی پہلی کھیپ کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ حکومت سی پیک کی کامیابی کو مکمل کرنے کے لئے ضروری تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع کو پاکستان اور چین کے مابین غیر معمولی تعلقات کا ایک اہم مظہر قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی آر بی سی نامی ایک چینی فرم نے راشکئی سپشل اکنامک زون میں ترقی اور مارکیٹنگ کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …