سی پیک کے پہلے مرحلے نے 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا،خالد منصور
.
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور پاکستان میں صنعتوں کو وسعت دے کر ایک صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کی جائے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو چکا ہے اور اب ملک میں صنعتوں کو ترقی دینے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…